19 نومبر، 2026، 10:06 AM

نیویارک ٹائمز جنگ بھڑکانے کا جواز تراشنے کے لیے صحافت کو استعمال کر رہا ہے، بقائی

نیویارک ٹائمز جنگ بھڑکانے کا جواز تراشنے کے لیے صحافت کو استعمال کر رہا ہے، بقائی

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز نے ایران کے ڈیموں کے بارے میں بے بنیاد دعوے شائع کرکے صحافت کو جنگ پر اکسانے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کا جواز پیش کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک ٹائمز کے منتظمین کی جانب سے ایران کے ڈیموں اور فوجی تنصیبات کے درمیان تعلق سے متعلق بے بنیاد دعووں کی اشاعت کا دفاع کرنے کی کوشش پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ایران کے سخت ردعمل اور نیویارک ٹائمز کے بے بنیاد مضمون پر عوامی سطح پر شدید نفرت کے اظہار کے بعد، جس میں ایران کے ڈیموں اور فوجی تنصیبات کے درمیان تعلق ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اس اخبار نے انہیں انٹرویو کے لیے دعوت دی، تاہم انہوں نے یہ دعوت قبول نہیں کی۔

بقائی نے مزید کہا کہ نیویارک ٹائمز نے پیشہ ورانہ صحافت کے بنیادی اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے ایران کے ڈیموں کے بارے میں بے بنیاد دعوے کیے اور عملاً خود کو جارح قوتوں کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے استعمال ہونے دیا۔ یہ وہی قوتیں ہیں جنہوں نے ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ کے دوران بین الاقوامی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے بنیادی ترین اصولوں کے تئیں اپنی مکمل بے اعتنائی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز نے تنقید کے جواب میں واضح معذرت کرنے اور اپنی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے محض الفاظ کے ہیر پھیر سے کام لیا اور اپنے ابتدائی دعوے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی۔ لیکن کسی دعوے کے الفاظ یا انداز بدل دینے سے اس کے حق میں کوئی ثبوت پیدا نہیں ہوجاتا اور نہ ہی اس سے متعلقہ میڈیا ادارے کی ذمہ داری ختم ہوتی ہے۔

بقائی نے زور دیا کہ جو میڈیا ادارہ جنگی پروپیگنڈے کی مشینری کے مفادات کے لیے کام کرتا ہو، وہ بیک وقت پیشہ ورانہ صحافت کی ساکھ برقرار رکھنے کا دعوی نہیں کرسکتا اور نہ ہی دوسروں سے یہ توقع رکھ سکتا ہے کہ وہ اس کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں مدد دیں گے۔

News ID 1942969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha